جعلی حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،بیرسٹرسیف


پشاور(صباح نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ ، جعلی حکومت سیاسی مفادات کیلئے فوج اورعوام کے درمیان تلخیاں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں بند کرے ، جعلی حکومت کا بانی پی ٹی آئی کے ملٹری ٹرائل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،

جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کے بغض میں ہر حد تک جانے کیلئے تیار بیٹھی ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے ملٹری ٹرائل کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا ہوا ہے، جعلی حکومت سیاسی مفادات کیلئے فوج اورعوام کے درمیان تلخیاں پیدا کرنے کی ناکام کوششیں بند کرے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی مافیا کو بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنے میں ہی اپنی بقا نظر آ رہی ہے، عمران خان ایک ملک گیر پارٹی کے سربراہ اور کروڑوں دلوں کی دھڑکن ہیں،

جعلی حکومت کا یہ اقدام جمہوریت پر شب خون مارنے کی ایک اور کوشش ہے۔صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت نے سول نافرمانی پر آسمان سر پر اٹھایا ہے جبکہ ملٹری ٹرائل کی حمایت کر رہی ہے، جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی   کے بغض میں ہر حد تک جانے کیلئے تیار بیٹھی ہے۔