ڈیرہ اسماعیل خان(صباح نیوز) تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں سیکورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، آپریشن کے دوران اہم سرغنہ سمیت 2 دہشتگرد مارے گئے، 2ایس ایم جی سمیت بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد،مارے گئے ، دہشتگرد سیکورٹی اداروں کو بھتہ خوری ، فورسز پر حملوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کے مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے۔تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،
آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں 2دہشتگرد شیر زمان عرف مانی اور عطاء الرحمن عرف لالی مارے گئے، مارا گیا فتنہ الخوارج کا عطاء الرحمن عرف لالی دہشتگردوں کا اہم سرغنہ تھا، جن سے 2ایس ایم جی سمیت بھاری مقدار میں گولہ بارود بھی برآمد ہوا، مارے گئے فتنہ الخوارج کے دہشتگرد سیکورٹی اداروں کو بھتہ خوری ، فورسز پر حملوں اور بارودی سرنگیں بچھانے کے مقدمات میں انتہائی مطلوب تھے۔