اسلام آباد( صباح نیوز )پاکستان ریلوے کا آن لائن ٹرین ٹریک ایپ کا کئی دنوں سے بند ہونے کا انکشاف ہوا ہے ،آن لائن ٹریکنگ ایپ کے بند ہونے کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، ریلوے کی تمام مسافر ٹرینیں جو ٹریکنگ ایپ پر آن لائن دیکھی جا سکتی تھی آف لائن ہو گئی ، ریلوے ایپ بند ہونے کے حوالے سے محکمہ ریلوے خاموش ہے ۔ پاکستان ریلوے نے کئی سال قبل مسافر ٹرینوں کی ان لائن ٹریکنگ کے لیے نجی کمپنی کے ساتھ مل کر ایک ایپ بنائی تھی جس کا مقصد مسافروں کو مسافر ٹرینوں کے بارے میں اگاہ رکھنا تھا کہ ان کی ٹرین کہاں پہنچی ہے اور کس وقت مقررہ سٹاپ پر پہنچے گی مگر اپ انکشاف ہوا ہے کہ یہ ایپ کئی دنوں سے بند ہے۔ اس پر موجود تمام مسافر ٹرینیں اف لائن ہیں، مسافر ٹرینیں آف لائن ہونے کی وجہ سے مسافروں کو اپنی مقررہ ٹرین کے بارے میں معلومات لینے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جو پہلے معلومات ایپ کھول کر دیکھ لی جاتی تھی ان کے لیے مسافر ریلوے اسٹیشن کو فون کرنے پر مجبور ہیں۔ واضح رہے کہ یہ ٹریکنگ ایپ پہلے ایک نجی کمپنی چلاتی تھی جس نے بعد یہ ایک چینی کمپنی کو فروخت کر دی گئی تھی اب کئی دنوں سے ایپ پر کسی قسم کی ٹرینوں کی امد و رفت نہیں دکھائی جا رہی اس حوالے سے محکمہ ریلوے کے حکام سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ ٹریکنگ ایپ بند ہے اس میں کچھ مسائل ہیں جس کو دور کیا جا رہا ہے مگر انہوں نے نہیں بتایا کہ کئی دنوں سے ٹریکنگ ایپ کیوں بند کی گئی اور کیا اس حوالے سے ان کی نجی کمپنی کے ساتھ کوئی ملاقات ہوئی ہے یا نہیں۔
Load/Hide Comments