لاہو ر (صباح نیوز)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف کے مہنگائی کم ہونے کے دعوے پر اپنے بیان میں کہاہے کہ وزیراعظم کی جانب سے مہنگائی میں کمی کا اظہار مفروضوں پر مبنی ہیں کیا ملک میں بجلی گیس پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے؟ جبکہ دوسری جانب گھی خوردنی تیل دالوں سمیت اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں تو مسلسل اضافہ ہوا ہے.
لیاقت بلوچ نے کہا حکومت کی کسان زراعت دشمن پالیسیوں کی بدولت شعبہ زراعت زوال پذیر اور ناقص اقتصادی منصوبہ بندی سے صنعت معیشت تباہ حال ہو چکی ہے حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے ان سے جینے کا حق چھین رہی ہے لیاقت بلوچ نے کہا اب سیاسی جماعتوں اور عوام کے پاس احتجاج کے علاؤہ کوئی آپشن نہیں بچا ہے۔