کراچی(صباح نیوز)کراچی کی مقامی عدالت نے نسلہ ٹاور کیس میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں 21فروری تک توسیع کردی ہے ۔عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا ۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عداتل میں نسلہ ٹاورکی غیرقانونی تعمیرات کے کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر تحقیقات مکمل کرنے میں ناکام رہا۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ مقدمے کی تفتیش مکمل نہیں ہوسکیں ،مزید وقت درکار ہے۔ عدالت نے تفتیش مکمل کرنے کے لئے آخری مہلت دے دی۔ ملزمان کی عبوری ضمانت میں 21 فروری تک توسیع کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر حتمی چالان جمع کرانے کا حکم کردیا۔
عبوری ضمانت حاصل کرنے والوں میں علی مہدی،ایس ایم ضیا، دیگر شامل ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے فرحان قیصر، ڈی ڈی او ماسٹر پلان بشیراحمد خان بھی عبوری ضمانت پر ہیں۔ ضمانت حاصل کرنے والوں میں بلڈرز عبد القادر ، ولایت خان اور شوکت علی میمن بھی شامل ہیں۔ ملزمان کے خلاف تھانا فیروز آباد میں مقدمہ درج ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔