اسلام آباد (صباح نیوز)وزیر اعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان کی ترسیل کا عمل شروع کر دیا۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے 40 ٹن امداد ی سامان روانہ کیا جائے گا ۔امداد سامان میں ادویات، راشن،خیمے اور کمبل شامل ہیں۔
اسلام آباد انٹر نیشنل ائیرپور ٹ سے امدادی سامان روانگی تقریب منعقد ہوئی۔ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی طیارہ امدادی کھیپ لیکر آج صبح (بروز اتوار)اسلام آباد سے کوالالمپور روانہ ہو گا۔
سامان روانگی تقریب میں وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ ،این ڈی ایم اے اوروزارت خارجہ کے نمائندگان موجود تھے۔ وفاقی وزیر ریاض پیر زادہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملائیشیا کے سیلاب متاثرین کے لیے ہر ممکن تعاون یقینی بنائیں گے۔