سلام آباد(صباح نیوز)بہتر فیصلہ سازی کیلئے ڈیٹا کے بارے میں سمجھ بوجھ اہم ہے ۔ ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی پائیدار ترقی کے لئے بہت ضروری ہے ۔ یہ بات پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی (ایس ڈی پی آئی) کے سربراہ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے یہاں اقوام متحدہ فنڈ برائے بہبود آبادی(یو این ایف پی اے) کے اشتراک سے ڈیٹا وڑیولائزیشن کے ذریعے کہانی گوئی کے موضوع پر پانچ روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اس ورکشاپ کا مقصد ڈیٹا کو موثر انداز میں عوام تک پہنچانا اور اس کا اثر بڑھانا ہے تاکہ مختلف شعبوں کے افراد ڈیٹا کو نہ صرف بہتر طور پر سمجھیں بلکہ اس سے حاصل کردہ معلومات کو پالیسی سازی میں استعمال کر سکیں۔ ڈاکٹر عابد قیوم سلہری نے ورکشاپ کے انعقاد کیلئے یو این ایف پی اے کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بہترفیصلہ سازی کے عمل میں ڈیٹا کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پائیدار ترقی کے لئے ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی ضروری ہے اور اس ورکشاپ کا مقصد یہ ہے کہ ڈیٹا کو موثر طریقے سے پالیسی سازوں تک پہنچایا جا سکے۔ڈاکٹر سلہری نے شرکا پر زور دیا کہ وہ پاکستان میں ڈیٹا پر مبنی منصوبہ بندی کو فروغ دینے کیلئے اپنے اداروں میں نئی مہارتوں کااستعمال کریں۔ورکشاپ کے مرکزی ٹرینر، ڈاکٹر سفیان ابو حرب نے کہا کہ اس ورکشاپ میں سکھائی گئی مہارتوں سے پاکستان میں ڈیٹا کے بارے میں سمجھ بوجھ بڑھانے میں مدد ملے گی۔
ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین جاوید نے کہا کہ ڈیٹا کے ذریعے کہانی گوئی اب ضروری بن چکی ہے ۔ ایس ڈی پی آئی کے ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ساجد امین جاوید نے اس بات پر زور دیا کہ ڈیٹا کے ذریعے کہانی گوئی اب صرف ایک سہولت نہیں بلکہ ایک ضروری ہنر بن چکا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ورکشاپ کے دوران شرکا کو ڈیٹا وڑیولائزیشن اور کہانی گوئی کے اہم اصول سکھائے گئے، جنہیں وہ عملی طور پر اپنے کام میں لاگو کر سکیں گے۔
ورکشاپ میں شرکا کواپنے پیغامات کو مختلف سامعین کے لئے آسان عام فہم بنانے کی تربیت دی گئی۔ ورکشاپ میں کیس اسٹڈیز اور گروپ پراجیکٹس کے ذریعے شرکا کو ڈیٹا وژیولائزیشن کی اہمیت سے آگاہ کیا گیا۔ ورکشاپ میں عوامی، تعلیمی اور نجی شعبے کے نمائندے شریک ہوئے تاکہ پاکستان میں ڈیٹا کی سمجھ بوجھ کو بہتر بنایا جا سکے۔
اس دوران صنفی توازن، ماحولیاتی ڈیٹا اور ایس ڈی جیز جیسے موضوعات پر ٹیم پراجیکٹس کا بھی انعقاد کیا گیا۔یہ ورکشاپ پاکستان میں ڈیٹا فار ڈویہ ورکشاپ پاکستان میںڈیٹا فار ڈویلپمنٹ پروگرام کیلئے ایک اہم سنگ میل ہے اور اس کا مقصد حکومت، تعلیمی اداروں اور سول سوسائٹی کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے تاکہ ڈیٹا کو موثر طریقے سے فیصلے سازی اور پائیدار ترقی کیلئے استعمال کیا جا سکے۔۔