سابق نیول چیف ایڈمرل یسطورالحق ملک انتقال کر گئے،صدر،وزیراعظم و دیگر کا اظہار افسوس

اسلام آباد (صباح نیوز) پاک بحریہ کے سابق سربراہ ایڈمرل یسطور الحق ملک لاہور میں انتقال کر گئے۔  صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیراعظم محمد شہباز شریف ودیگر نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ق۔ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1954 میں پاک بحریہ میں کمیشن حاصل کیا۔ ایڈمرل یسطور الحق ملک نے 1965 اور 1971 کی پاک بھارت جنگوں میں بھی حصہ لیا۔ ایڈمرل یسطور الحق ملک 1988 سے 1991 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری  اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے ،صدر مملکت  نے سابق سربراہ پاک بحریہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے صدر مملکت نے ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے مرحوم کی خدمات کو سراہا،صدر مملکت نے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل یسطور الحق ملک کی وفات پر افسوس کا  اظہار کیا ہے ،وزیراعظم نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے ،وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم کے اہل خانہ کے لئے صبر و استقامت کی دعا ایڈمرل یسطور الحق ملک کی ملکی دفاع اور سلامتی کیلئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا ایڈمرل یسطور الحق ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ،امیر البحر کی جانب سے مرحوم کی پاک بحریہ کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔