اٹک ،اسلام آباد(صباح نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ملاقات میں تحریک لبیک کے 2 رہنماوں نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ضلع اٹک کی سیاسی و نامور شخصیات کے ہمراہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان کے ھمراہ تحریک لبیک کے ٹکٹ ھولڈر پی پی 4 ملک امانت راول ٹکٹ ھولڈر پی پی 5 سید عاطف حسین شاہ گیلانی نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نئے شامل ھونے والے راہنماوں کو پیپلزپارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کو پنجاب کے ہر ضلع میں پیپلزپارٹی کو منظم کرنے کی ھدایات جاری کر دیں۔تحریک لبیک کے رہنماوں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کے موقع پر گورنر سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب میں نئے جذبے اور ولولے سے متحرک کردیا ھے۔پاکستان کے عوام نوجوان قیادت چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم پاکستان بنائیں گے۔سردار سلیم حیدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی آئندہ جنرل الیکشن میں پنجاب سمیت پورے پاکستان میں واضع اکثریت حاصل کرے گی۔
پیپلزپارٹی پنجاب سمیت ہر سطح پر اپنا حق لینا جانتی ہے۔پیپلزپارٹی نے پاکستان کی خاطر بے شمار قربانیاں دیں۔اس موقع پر راجہ پرویز اشرف،سردار فیضان حیدر سرپرست اعلی پاکستان پیپلز پارٹی اٹک ملک شیر علی خان سابق ایم پی اے ملک آصف خان حاجی ملک ریاست سدریال حاجی اختر علی ملک نور محمد راو سردار احسن علی خان ملک اصغر ہنجرا ملک رضوان مجید ملک وجاہت سدریال سید مجتبی حیدر بھی شریک تھے۔