اسلام آباد(صباح نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ چوبیس نومبر کا احتجاج نو مئی ٹو تھا، اب کوئی اور شو نہیں ہوگا، تحریک انصاف کا حالیہ شو مکمل طور پر فلاپ ہوگیا ہے،
ایک نجی ٹی وی سے خصوصی بات کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ چوبیس نومبر کا احتجاج نو مئی ٹو تھا، اسلام آباد پرحملہ پسپا ہوا ہے، اب نہیں لگتا کہ آئندہ ان کا کوئی اور شو ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یہ فیصلہ نہیں کر سکی کہ انہیں اسلام آباد آنا تھا یا سنگجانی۔
خواجہ آصف نے زور دیا کہ فوجی تنصیبات پر حملے اور حالیہ واقعات بغاوت کے مترادف ہیں اور انہوں نے 24 نومبر کے احتجاج کو 9 مئی کے واقعات سے بھی تعبیر کیا۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ انصاف کے اصولوں کے مطابق انہیں سزائیں ملنی چاہئیں، اور عوام احتجاج سے تنگ آگئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی والے آپس میں بھی لڑ رہے ہیں