اٹک (صباح نیوز)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر انیل سعید نے کہا ہے کہ سموگ کا خاتمہ اور روڈ سیفٹی گورنمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔تمام ناجائز تجاوزات اور غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کیا جائے۔گزشتہ روز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل اٹک انیل سعیدکی زیر صدارت ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور ایکسیڈنٹ ریویو کمیٹی کا ماہانہ اجلاس دفتر ڈپٹی کمشنر اٹک منعقد ہوا۔ اس موقع پر ظہیر احمد خان سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اٹک، آفتاب احمد خان اور خان بادشاہ چیف آفیسرز اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ، انچارج ریسکیو 1122، این ایچ اے ،پٹرولنگ پولیس، ٹریفک پولیس, محکمہ شاہرات ، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر، سول ڈیفنس کے افسران اور ٹرانسپورٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئیایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روڈ سیفٹی اور سموگ کا خاتمہ گورنمنٹ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔جس کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔گاڑیوں کی فٹنس، ریفلیکٹر سٹکر لگانا، VICS سے پاسنگ کروانا اور ایکسل لوڈ/ اوور لوڈ سے اجتناب حادثات سے بچائو کا اہم ذریعہ ہے۔
سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے کہا کہ پنجاب گورنمنٹ کی پالیسی اور ایس او پیز کے مطابق روڈ سیفٹی، گاڑیوں کی فٹنس، ایکسل لوڈ مینجمنٹ اور سموگ کے خاتمے کے لئے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس بھی حکومت پنجاب کی پالیسی و ایس او پیز کے مطابق روڈ سیفٹی و سموگ کے خاتمے کے لئے ضروری اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے اور خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کر رہی ہے۔
ٹریفک پولیس اور پٹرولنگ پولیس بشمول آر ٹی اے سٹاف گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ کی چیکنگ پر بھرپور کاروائی کر رہے ہیں اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے لئے VICS سنٹر بھجوایا جا رہا ہے۔موٹر وہیکل رولز 1969 پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہاہے۔اور زائد وزن لوڈ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جا رہی ہے
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے سموگ کے حوالے سے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔نیز گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹس اپنی سرکاری گاڑیوں کی فٹنس VICSسے لازمی کروائیں ۔یہ فٹنس ایک سال کے لئے ہو گی۔ گورنمنٹ نے پرائیویٹ گاڑیوں کی فٹنس کو ضروری قرار دیاہے ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسرز کو ہدایت کی کہ تمام تجاوزات اور غیر قانونی اڈوں کا خاتمہ کیا جائے۔ اور بھرپور کاروائی کی جائے۔