اسلام آباد(صباح نیوز) نائب وزیر اعظم ووزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولیوں کے زخم کی خبریں من گھڑت اور غلط ہیں۔یہ بتایا جائے کہ میتیں کہاں گئیں اور قبریں کہاں ہیں۔
ڈپٹی وزیر اعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق ڈپٹی وزیر اعظم نے کہا کہ نام نہاد احتجاجی مظاہرین بھاری ہتھیاروں اور آنسو گیس کے شیلز کے ساتھ حملہ آور ہوئے۔ جتھہ انارکی پھیلانے اور مار دھاڑ کے لئے تیار تھا،ہماری سیکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنے ساتھیوں کی اموات کے باوجود صبر اور تحمل سے کام کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت اپنے کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر اور اب ریاستی بربریت کا مضحکہ خیز اور جھوٹ پر مبنی بیانیہ بنا رہے ہیں۔