لاہور ہائی کورٹ ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا میکنزم طلب


لاہور(صباح نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا میکنزم طلب کر لیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت کے موقع پر عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا میکنزم طلب کر لیا۔

درخواست گزار کے مطابق عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہیں، لیکن ملک میں قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے عدالت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ۔