لاہور (صباح نیوز) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نیکہا ہے کہ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں۔ایک بیان میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے شرپسندوں کی گاڑی سے رینجرز اہلکاروں کو کچل کر شہید کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے ۔
انہوں نے دوران احتجاج 4رینجرز اہلکاروں کو کچل کر شہید کرنے پر شدید رنج ودکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے کسی کے بیٹے اور بھائی تھے،ظلم کیا گیا ، کیا دوسروں کو مارنا اور زخمی کرناپرامن احتجاج ہوتا ہے ؟ فسادی اور شرپسند سیاسی تاریخ کا خونی باب لکھ رہے ہیں ۔