میری بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی،احتجاج کی کال فائنل ہے،بیرسٹرگوہر


راولپنڈی (صباح نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میری بانی پی ٹی آئی سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال فائنل ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کال آف والی بات نہیں ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ جو مذاکرات چل رہے ہیں اس کا کچھ بتا دیں؟۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ جی اس پر آپ کو انشا اللہ بتائیں گے، مذاکرات چل رہے ہیں۔