عمران خان کی رہائی مشن اور اسلام آباد ہمارا ہدف ہے، عمرایوب


 ہری پور(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیش لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما عمرایوب نے کہا ہے کہ ہمارا ایک ہی مشن ہے کہ ہم اپنے مطالبات منوائیں۔ عمران خان کی رہائی ہمارا مشن اور ہمارا ہدف اسلام آباد ہے۔

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تاریخ میں کبھی اس طرح کا جوش و خروش ہم نے نہیں دیکھا، یہ عمران خان کی کال پر لوگوں نے لبیک کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فسطائیت کیخلاف لوگوں میں بے تحاشا جوش و خروش ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ایک ہی مشن ہے کہ ہم اپنے مطالبات منوائیں۔ ان مطالبات میں عمران خان کی رہائی بھی شامل ہے۔ ہمارا ہدف اسلام آباد ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسلام آباد اور راولپنڈی کا ملک بھر کاٹا جانا ہی ہماری کامیابی ہے۔ فلائٹس متاثر ہیں، مرمت کے بہانے موٹرویز بند ہیں، مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔