کراچی ( صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف سندھ نے کراچی میں ارسا ایکٹ میں ترمیم کے خلاف جے یو آئی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا اور جے یو آئی کی قیادت سے معذرت کرلی ۔ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں پیپلزپارٹی کو مدعو کیا گیا ہے،
جبکہ پیپلزپارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے ارسا ترمیمی بل کی منظوری دی تھی، حلیم عادل شیخ نے کہاکہ پیپلزپارٹی نے سندھ کے پانی پر ڈالا ڈالنے میں سہولتکاری کا کردار ادا کیا ہے۔ پیپلزپارٹی اور ن لیگ ملکی حالات خراب کرنے کی زمہ دار جماعتیں ہیں، جی یو آئی ارسا ایکٹ کے خلاف ہماری اتحادی جماعت ہے، جے یو آئی کا احترام کرتے ہیں لیکن آل پارٹیز کانفرنس میں سندھ دشمن جماعت پیپلزپارٹی کو مدعو کیا گیا ہے، اس لیے آج کی آل پارٹیز میں ہم شرکت نہیں کر سکتے۔