حاصل پور(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ریاض حسین پیرذادہ کی حاصل پور کے نواحی علاقے شیخ وائن میں واقع رہائش گاہ آمد،وزیراعظم نے وفاقی وزیر ہاؤسنگ سے ان کے چھوٹے بھائی میاں سجاد حسین پیرذادہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ،
وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا،وفاقی وزرااحسن اقبال،مصدق ملک، عطا اللہ تارڑ ،سردار اویس لغاری اور قومی و صوبائی اسمبلی ممبران بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے.