وزیراعلیٰ سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا کی ملاقات


لاہور (صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے 26 ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ کے شرکا نے ملاقات کیـنیشنل سکیورٹی ورک شاپ کے شرکا نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو ” سپر سی ایم ” کا خطاب دے دیاـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے حکومتی کارکردگی پر دو گھنٹے بریفنگ دی، شرکاء نے پرجوش تالیاں بجا کر سراہاـ

سربراہ نیشنل سیکورٹی ورک شاپ وفد نے کہاکہ پنجاب میں آنا خوش نصیبی ہے، جہاں عوام کے لیے اخلاص اور کوشش نظر آتی ہےـ پنجاب میں آکر لگا اندھیرے سے روشنی میں آگئے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں مجموعی حالات باقی صوبوں سے بہتر ہیں ـ پنجاب میں کوئی بھی تعیناتی سفارش نہیں ہوئی، میرٹ کے معاملے پر کسی کی نہیں سنتی ـ احتساب نہ ہونے سے ہر شعبہ روبہ زوال ہے۔ سیاسی عدم استحکام سے ترقی اور خوشحالی کا سفر متاثر ہوتا ہے ـ حکومتوں کو کام نہیں کرنے دیا جاتا ـ وزیراعلی مریم نواز شریف نے کہاکہ 15 کروڑ عوام کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرنے والا ہر کام میری ترجیح ہےـ

سموگ کو جلد از جلد کنٹرول کرنا چاہتے ہیں ـ حکومتی اقدامات کے مثبت اثرات سامنے آ رہے ہیں ـ ہیلتھ اور علاج کی سہولتیں نہ ملنے سے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں ـ سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہم سب پاکستانی ہیں ـ ہمارا مقصد پاکستانیت کا فروغ ہےـوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پاکستان میں مہنگائی کم اور زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ رہے ہیں ـ سٹاک مارکیٹ نے ریکارڈ توڑ دیے، آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھ رہی ہیں ـ ایکسپورٹ بڑھنے سے غیر ملکی امداد پر انحصار کم ہوتا ہے، سر اٹھا کر جی سکیں گےـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ مہنگائی کنٹرول کرنا مشکل کام ہے، 38 فیصد سے 7 فیصد پر آنا بہت بڑا کام ہے ـ

مالی وسائل بڑھا کر عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیںـپورے پاکستان سے لوگ بہتر مستقبل، روزگار، نوکری اور علاج کے لئے پنجاب آتے ہیں ـوزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ 77 سال کے بعد وسائل کی بد انتظامی افسوسناک ہےـ ترقی کے لئے انفراسٹرکچر نہایت ضروری ہے، دبئی کی مثال سامنے ہے ـ جنوبی ایشیاء میں شرح خواندگی کم ہونا شرمناک ہےـدوسرے صوبوں میں شہید ہونے والے بھی پاکستانی ہیں، دکھ ہوتا ہےـ دہشتگردی کے خطرات رہتے ہیں، امن امان اولین ترجیح ہےـ ای ٹینڈرنگ اور شفافیت سے روڈ بحالی پروگرام میں 45 ارب بچائے۔ انہوں نے کہاکہ گندم خریداری نہ کر کے 800 ارب روپے بچائے ہیں ـ سپورٹ پرائس نہیں دینگے، کاشتکار کو کسان کارڈ پرزرعی مداخل، آلات پر سبسڈی دینگے۔ ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور سٹاف کا رویہ بھی مریضوں کو متاثر کرتا ہےـ

ساہیوال واقعہ کے بعد تمام ہسپتالوں میں آگ بجھانے والے آلات فنکشنل کر دیےـ گٹر میں گر کر مرنے والے امیروں کے نہیں غربا کے بچے  ہوتے ہیںـ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہا کہ رات بھر میں تبدیلی نہیں آ سکتی، بحیثیت قوم کیپسٹی بلڈنگ نہیں ہوئی ـ انتہا پسندی حل طلب مسئلہ ہےـاقلیتوں کے تحفظ پر خصوصی فوکس ہےـ مذہب اور فرقہ کوئی بھی ہو، ہر فرد کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہےـ انہوں نے کہاکہ بچوں سے زیادتی کے ملزم کو رہائی پر گلے میں ہار ڈالنا افسوسناک ہےـ ہم چور ڈاکو پکڑتے ہیں، عدالتوں سے چھوٹ کر آ جاتے ہیں ـ

انہوں نے کہا کہ صحت، زراعت پر جتنا بھی خرچ کریں، کم لگتا ہے ـ پنجاب واحد صوبہ ہے جو سر پلس بجٹ دیتا ہے۔ مریضوں کو گولڈن آور میں بڑے ہسپتال پہنچانے کیلئے ائیر ایمبولینس سروس شروع کی ـ عام لوگوں سے براہ راست بات چیت کر کے کوئی پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرتی ہوں ـ آفس میں بیٹھ کر ہر چیز خوش نما لگتی ہے مگر زمینی حقائق مختلف ہوتے ہیں ـوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ 16 ارب کے نواز شریف کینسر ہسپتال میں کسی بھی مریض کو انکار نہیں کیا جائے گاـ کینسر کے لاعلاج مریضوں کے لئے سپیشل وارڈ بنایا جائے گا ـ

پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلیجنس یونیورسٹی نواز شریف آئی ٹی سٹی میں بنے گیـپنجاب میں سیف سٹی بنائیں گے، ہر جگہ پینک بٹن لگائیں گے ـانہوںنے مزید بتایا کہ اجتماعی شادیوں کے پنجاب دھی رانی پروگرام کیلئے پانچ ہزار افراد اپلائی کر چکے ہیں ـ پنجاب سکھ میرج ایکٹ نافذ کرنے والا پہلا صوبہ ہے ـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ بچیوں کو آسانی سے ای بائیک پر سفر کرتے دیکھ کر خوشی ہوتی ہے ـوززیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کرپشن میری ریڈ لائن ہے، ڈھائی کروڑ کی سرکاری انسولین بیچنے والوں کو جیل تک پہنچایا۔ میرٹ پر آنے والے ہر بچے کو ہونہار سکالر شپ ملے گاـ بچیوں کو سکول کالج امدو رفت میں آسانی کیلئے پنک بس سروس شروع کی ہےـ

پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم سکول لاہور میں بنے گاـ سڑکیں بحال پنجاب خوشحال کے تحت 907172 کلو میٹر سڑکوں کی تعمیر و توسیع کی جاری ہےـ شریمپ فارمنگ کے ذریعے بنجر زمین کو کارآمد بنائیں گے اور زرمبادلہ کمائیں گےـ 27 الیکٹرک بسیں دسمبر میں آ جائیں گی ـپولیس اور ڈپٹی کمشنرز کو اچھی کارکردگی پر مارکس ملتے ہیں، شکایت پر نیگیٹو مارکنگ ہوتی ہےـوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ خاتون کی حیثیت سے بعض اوقات کردار کشی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔

پنجاب میں خواتین سیاست، ملازمت اور بزنس میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں ـخواتین کمشنر اور ڈپٹی کمشنر زیادہ متحرک ہیں ـ پنجاب کے سرکاری دفاتر میں زیرو پلاسٹک پالیسی سختی سے نافذ کردی گئی ہے ـ انہوں نے کہاکہ پنجاب کے عوام ہی میری اول و آخر ترجیح ہےـ پنجاب میں کاشتکار کسان کارڈ کے ذریعے اربوں روپے کے آلات اور ادویات خرید چکے ہیں ـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے این ڈی یو ورکشاپ کے شرکا کے سوالات کے تسلی بخش جواب دئیے ـوفد کے شرکاء میں ارکان صوبائی و قومی اسمبلی، سینیٹرز اور دیگر شامل تھے