چار سو نو دنوں سے جاری نسل کشی کی کارروائی میں 43,922 فلسطینی  شہید


غزہ (صباح نیوز) اسرائیلی فوج نے 409 دنوں سے جاری نسل کشی کی کارروائی میں 43,922 فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے  جبکہ 103,898  افراد زخمی  ہیں ۔غزہ کی پٹی میں وزارت صحت  نے ایک بیان میں کہا کہ 43,922  شہدا میں بڑی تعداد میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں

وزارت صحت نے پیر کو اپنی روزانہ کی رپورٹ میں کہا کہ قابض فوج نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی خاندانوں کے خلاف چار نئے قتل عام کا ارتکاب کیا۔انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں میں 76 شہید اور 158 زخمی ہوئے، جن میں سے زیادہ تر خواتین اور بچے شامل تھے۔وزارت صحت نے کہا کہ درجنوں شہدا اور زخمی اب بھی ملبے کے نیچے اور سڑکوں پر ہیں۔ ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکتا۔