سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی جانب سے 14اور15نومبر کوسماعت کے لئے مقرر کئے جانے والے کیسز کی کاز لسٹ جاری


اسلام آباد(صباح نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آئینی بینچ کی جانب سے 14اور15نومبر بروز (جمعرات اورجمعہ )سماعت کے لئے مقرر کئے جانے والے کیسز کی کاز لسٹ جاری کردی گئی۔آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس سید حسن اظہر رضوی ، جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس نعیم اخترافغان پر مشتمل 6رکنی بینچ جمعرات اور جمعہ کے روز کیسز کی سماعت کرے گا۔آئینی بینچ کی رکن جسٹس عائشہ اے ملک عدم دستیابی کی وجہ سے بینچ کاحصہ نہیں ہوں گی۔بینچ کمرہ عدالت نمبر 3میں صبح ساڑھے 9بجے کیسز کی سماعت کرے گا۔

بینچ جمعرات کے روز18اورجمعہ کے روز16کیسز کی سماعت کرے گا۔کیسز کی کاز لسٹ ڈپٹی رجسٹرار (جوڈیشل)ذوالفقار احمدکی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ کیسز کی سماعت کے حوالہ سے درخواست گزاروں اوران کے وکلاء کو نوٹسز جاری کردیئے گئے ہیں۔ کیسز کی سماعت کے حوالہ سے اٹارنی جنرل آف پاکستان اوردیگر متعلقہ سرکاری حکام بھی کو نوٹسز جاری کئے گئے ہیں۔ جاری کاز لسٹ میں کہا گیا ہے کہ فیکس اورای میل کے زریعہ کیس کے التواکی درخواست بینچ کے سامنے نہیں رکھی جائے گی،اگرکوئی وکیل کسی وجہ سے پیش ہونے سے قاصرہوتوپھر ایڈووکیٹ آن ریکارڈ پیش ہوکردلائل دیں، کسی بھی وجہ سے التوانہیں دیا جائے گا۔