اسلام آباد(صباح نیوز)سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال کیا ہے کہ عمران خان اپنے کارکنوں کو کون سے مستقبل کے لئے باہر نکلنے کاپیغام دے رہے ہیں؟
بدھ کو سوشل میڈیا ‘ایکس’ پر اپنے بیان میں مسلم لیگ (ن)کے سینئر راہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی کی چار سالہ حکومت ، رول آف لا کی پامالی،بے گناہ لوگوں کو جیلوں میں ڈالنے اور چوری شدہ مینڈیٹ کا بد ترین عہد تھا۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عدم اعتماد کے ذریعے حکومت سے نکلنے کے بعد یہ انقلاب لانے کی 13ویں فائنل کال ہے جس کا انجام پچھلی فائنل کالوں سے مختلف نہیں ہو گا۔