فتح جنگ (صباح نیوز) شہری سے 25 لاکھ روپے ہتھیا کر خورد برد کرنے والا ملزم تھانہ فتح جنگ پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دیں۔
تفصیلات کے مطابق جاوید اختر ولد محمد اقبال سکنہ کوہاٹ روڈ فتح جنگ نے تھانہ فتح جنگ میں درخواست گزار کی کہ میرا اور محمد خان کا مسمی نوازش علی خان سے اچھا تعلق واسطہ تھا جس بنا پر ہم دونوں نے اس سے 29 کنال 5 مرلے زمین 10 لاکھ روپے فی کنال کے حساب سی خریدی اس عوض میں نے 25 لاکھ روپے جبکہ محمد خان نے 15 لاکھ روپے نوازش علی خان کے حوالے کئے جو نوازش نے اپنے پاس امانتا رکھے اور اقرار نامہ بھی تحریر کروایا جبکہ ابھی نوازش نہ تو زمین کا انتقال ہمارے نام پر کر رہا ہے اور نہ ہی رقم واپس کر رہا۔
محمد خان کے اصرار پر اس سے امانتا لی ہوئی رقم 15 لاکھ واپس کر دی مگر مجھے پہلے تو ٹال مٹول کرتا رہا اور اب صاف انکاری ہو گیا ۔ تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے شہری سے 25 لاکھ روپے ہتھیا کر خورد برد کرنے والے ملزم نوازش علی خان ولد نور خان سکنہ جھنگیاں تحصیل فتح جنگ کو گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔