اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ صاف پانی کیس میں احتساب عدالت کاتفصیلی فیصلہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کے سیاسی انتقام کے منہ پر ایک اور زوردار طمانچہ ہے۔ تفصیلی فیصلہ عمران صاحب کے احتساب کے بیانیہ پہ عدالت کا ایک اور طمانچہ ہے عمران خان کا جھوٹا احتساب کا بیانیہ ہر روز منہ کے بل گرتا ہے۔
ان خیالات کااظہار مریم اورنگزیب نےٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ ان کا کہنا تھا عمران صاحب عوام کو فائدہ دینے اور ان کی خدمت کرنے پر آپ نے شہباز شریف اور ان کے ساتھیوں کو جیل میں ڈالا تمام فیصلوں کی فوٹو کاپی کر کے عمران صاحب اور کرائے کے ترجمانوں کو پڑھنے کے لئے بھیج دی گئی ہے۔الحمدللہ، شہباز شریف ہر روز عمران خان کے لگائے ہوئے الزامات سے سرخرو ہوتے ہیں اور عمران صاحب ہر روز کرپشن کی دلدل میں دھنستے جار رہے ہیں۔