اٹک(صباح نیوز)ڈپٹی کمشنر اٹک راؤ عاطف رضا نے کہاہے کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے۔ موجودہ نوجوان نسل سوشل اورڈیجیٹل میڈیاکے دورمیں کتابوں سے دورہو گئی ہے۔کتاب میلہ جیسے عظیم الشان تقریب میں شرکت ان کے لیے باعث اعزازہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے بلدیہ اٹک میں کتاب میلہ کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پران کے ہمراہ اے ڈی سی جی انیل سعید،قائمقام چیف آفیسربلدیہ اٹک رضا الہی،مولانا سید محمد عباس،سیدمحمدعقیل نقوی،سیدعلی رضا،سیدشکیل عباس،سیدمونس رضانقوی،سید حبدارقائم،پروفیسرنصرت بخاری،ڈپٹی ڈائریکٹرکالجزپروفیسرارشدخان،
اس موقع پرراؤ عاطف رضانے کہاکہ موجودہ نوجوان نسل سوشل اورڈیجیٹل میڈیاکے دورمیں کتابوں سے دورہو گئی ہے۔اب ضرورت اس امرکی ہے کہ ان کوکتاب کی طرف واپس لایاجائے تاکہ نوجوان نسل میں مثبت سوچ پروان چڑھے اوراس کی بدولت وہ ملک وملت کے لیے مفیدثابت ہوں۔کتاب میلے کاانعقاد اس ضمن میں انتہائی احسن وقابل تعریف اقدام ہے جس سے موجودہ نسل کومطالعہ کی طرف راغب کیاجاسکتاہے۔
انہوں نے کہا کہ اب کتاب میلہ کا انعقادباقاعدگی سے کیا جارہاہے ڈی سی اٹک نے کتاب میلہ کے منتظمین کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کاوشوں کوسراہااورامیدظاہرکی کہ مستقبل میں بھی ایسی مثبت سرگرمیاں جاری رہیں گی۔راؤ عاطف رضانے کہاکہ کتاب میلہ جیسے عظیم الشان تقریب میں شرکت ان کے لیے باعث اعزازہے۔