اسلام آ باد(صباح نیوز ) وفاقی محتسب کے افسران کی اٹک میں کھلی کچہر ی لگائی گئی جہاں متعدد شکا یت کنند گان کی پا سپورٹ، گیس، بجلی اور نا درا کیخلاف شکا یات مو قع پر ہی حل کر وا دیں۔ کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران اور اٹک کی اسسٹنٹ کمشنرشگفتہ جبین سمیت ضلعی انتظا میہ کے مقا می افسران اور میڈ یا کے نمائند وں نے بھی شرکت کی۔وفاقی محتسب اعجاز احمد قر یشی کی ہدا یت پر وفاقی محتسب سیکر ٹیر یٹ کے ایڈ وائزر میجر جنرل (ر) ہا رون سکندر پا شا اور خالد سیال نے گز شتہ روزاٹک میں کھلی کچہر ی کے دوران وفاقی اداروں کے خلاف شکا یات سنیں اور متعلقہ اداروں کے افسران کو موقع پر ہی ہدایات جاری کر کے پا سپورٹ، گیس، بجلی اور نا درا کے خلاف متعدد شکایات مو قع پر ہی حل کر وا دیں۔
کھلی کچہری میں شکا یت کنند گان نے بجلی، گیس، نا درا، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام، پا کستان ریلوے، اسٹیٹ لا ئف انشو رنس کارپوریشن اور پاکستان پوسٹ آفس کے علاوہ وفاقی اور صوبائی محکموں کے خلاف بڑ ی تعداد میں شکایات پیش کیں۔ زیا دہ تر شکا یات بجلی و گیس کے کنکشن اور زا ئد بلوں، بے نظیر انکم سپو رٹس پروگرام سے ما لی امداد نہ ملنے، پا سپورٹ اور شنا ختی کا رڈ کے اجرا ء میں تا خیر سے متعلق تھیں۔ وفاقی محتسب کے افسران نے متعلقہ اداروں کو شکایات کے ازالے کے لئے مو قع پر ہی احکا مات جا ری کئے۔ متعدد شکا یت کنند گان نے بتا یا کہ ان کے بجلی کے ناجائز بل درست نہیں کئے جا رہے۔ بجلی و گیس کے کنکشن کے لئے ڈیمانڈ نوٹس جمع کرا ئے مگر ابھی تک ان کے کنکشن نہیں لگے۔
کھلی کچہری کے بعد وفاقی محتسب کے افسران نے اٹک میں ضلعی انتظا میہ کے افسران سے بھی ملا قا ت کی اور ان سے عوا می مسا ئل کو حل کر نے کے حوا لے سے با ت کی۔ کھلی کچہر ی کے بعد وفاقی محتسب کی ٹیم نے نا درا آ فس کا دورہ کیا اور وہاں حسن انتظا م اور کا رکر دگی کو سرا ہا۔ نا درا کے افسران نے شکا یات کو فو ری حل کر کے رپورٹ بھی پیش کر دی۔ کھلی کچہر ی میں وفاقی اداروں کے مقا می افسران اور اٹک کی اسسٹنٹ کمشنر شگفتہ جبین سمیت ضلعی انتظا میہ کے مقا می افسران اور میڈ یا کے نمائند وں نے بھی شرکت کی۔