لندن (صباح نیوز)برطانوی دارالحکومت لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر دھائوا بولنے کے معاملے پر برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔سفارتی ذرائع کے مطابق مڈل ٹیمپل اِن لندن کے باہر 29 اکتوبر کو پاکستان ہائی کمیشن کی گاڑی پر دھائوا بولنے کے معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کے معاملے کی باضابطہ تحقیقات کا آغازکردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کو برطانیہ کے اعلی ترین سفارتی حکام کے ساتھ اُٹھائے جانے کے بعدمقدمہ درج کیا گیا ہے جس کے بعد اب تحقیقات برطانوی قوانین کے تحت کی جائیں گی۔سفارتی گاڑی میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی اور ان کی اہلیہ سوار تھے۔