مقبوضہ مغربی کنارے اور قدس شہر میں گذشتہ ماہ مزاحمتی کارروائیاں ،11اسرائیلی ہلاک ،98زخمی ہوئے

غزہ (صباح نیوز) گزشتہ ماہ مقبوضہ مغربی کنارے اور قدس شہر میں فلسطینی مزاحمت کی جانب سے کی جانے والی مختلف کارروائیوں میں 11 صہیونی ہلاک اور 98 زخمی ہوئے۔مغربی کنارے میں 445 مختلف مزاحمتی کارروائیاں سامنے آئیں، جن میں 47 فائرنگ کے واقعات اور 37 مسلح جھڑپیں شامل تھیں۔نمایاں کارروائیوں میں  تل ابیب میں فائرنگ کا واقعہ تھا، جس میں 7 آبادکار ہلاک اور 17 زخمی ہوئے۔

یہ کارروائی الخلیل کے دو مزاحمت کار محمد مسک اور احمد الہیمونی نے انجام دی۔ مزید دو کاروں پر حملے ہوئے، جبکہ دھماکہ خیز مواد لگانے یا پھینکنے کی 45 کارروائیاں، اور 2 فوجی گاڑیاں تباہ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔اس کے علاوہ 255 مرتبہ پتھرائو اور براہ راست تصادم، 9 مرتبہ آتش گیر بوتلیں پھینکنے، اور آبادکاروں کے حملوں کے خلاف 14 مزاحمتی واقعات مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں رونما ہوئے۔