لاہور(صباح نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طبیعت ناسازہوگئی جس کے بعد انہیں طبی معائنے کے لیے شریف میڈیکل سٹی کمپلیکس بھیجا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا گیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے گلے انفیکشن ہوا ہے اور معالجین نے انہیں آرام کا مشورہ دیاہے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو لندن کے لئے بھی روانہ ہونا ہے جب کہ وزیر اعلی پنجاب کی بیرون ملک روانگی طبی معالجین کی اجازت سے مشروط ہو گی۔