پاکستان کا دو رکنی وفد قطر میں منعقدہ ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریگا

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کا دو رکنی پارلیمانی وفد، ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کے دو روزہ اجلاس میں شرکت کے لئے پیر کی صبح قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ ہو رہا ہے۔ وفد کی قیادت سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی امور خارجہ کے چئیرمین، سینیٹر عرفان صدیقی کریں گے جبکہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی مرزا اختیار بیگ بھی وفد میں شامل ہوں گے۔ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بجٹ اور پلاننگ کا یہ اجلاس 4نومبر سے 7 نومبر تک جاری رہے گا۔ اس اجلاس میں پارلیمنٹری اسمبلی کے بجٹ اور پلاننگ سے متعلق دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیاجائے گا۔ پاکستان ایشین پارلیمنٹری اسمبلی کا سرگرم اور متحرک رکن ہے۔ پاکستان، چین، روس، بھارت، سعودی عرب، ترکیہ، متحدہ عرب امارات اور بنگلہ دیش سمیت خطے کے 43 ممالک اس تنظیم کا حصہ ہیں جبکہ 14 دیگر ممالک کو مبصرین کا درجہ حاصل ہے۔

پاکستان، چین، روس، بھارت، سعودی عرب، ایران، عراق ، ملائیشیا، انڈونیشیا، ترکیہ، متحدہ عرب امارات، قطر اور بنگلہ دیش سمیت خطے کے 43 ممالک اس تنظیم کا حصہ ہیں جبکہ چودہ دیگر ممالک کو مبصرین کا درجہ حاصل ہے۔