موسیٰ خیل ،سی ٹی ڈی کی کارروائی ،3دہشتگرد ہلاک ،2گرفتار

موسیٰ خیل(صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کانٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2 گرفتار ہوگئے۔

سی ٹی ڈی  حکام  کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے راڑشم قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی نے کی جانب سے کارروائی کی گئی۔فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 گرفتار ہوئے جبکہ ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔