فیصل آباد(صباح نیوز) وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امورراناثنااللہ خاں نے کہاہے کہ عوامی خدمت مسلم لیگ ن کا طرہ امتیاز ہے ہم نے 2008 سے 2018تک خدمت کا اعلی معیار قائم کیاتاہم جوسیاسی پروجیکٹ پیش کیاگیا اس نے خدمت کا تسلسل توڑ دیااب پھر وزیراعظم میاں شہباز شریف اوروزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت عوام دوست اقدامات کررہی ہے-
وزیراعلی پنجاب نے فیصل آباد کے حالیہ دورہ میں فیصل آباد کوآ ئی ٹی سٹی بنانے اعلان کیا تھاجس کے بعدانتظامیہ نے ڈی پی ایس اور اقبال سٹیڈیم کے درمیان گالف کلب کی 22ایکڑ قیمتی اراضی پر قبضہ ختم کرواکر تحویل میں لیاہے اور شہرکے وسط میں واقع یہ اراضی آ ئی ٹی یونیورسٹی کے لیے آ ئیڈیل ہے-وہ اپنی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے-کمیٹی میں موجودہ وسابق اراکین اسمبلی ٹکٹ ہولڈرزڈپٹی ہمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصرسی پی اوکامران عادل سمیت دیگر نے شرکت کی-
رانا ثنااللہ خاں نے کہاکہ سیاست حقیقت میں خدمت اور سروس کا ہی بول بالا ہے،جو خدمت عوامی نمائندے کریں گے وہی کامیابی ہے انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی اورٹکٹ ہولڈرز ضلع کی تعمیر وترقی کے لئے میگا پراجیکٹس تجویز کرکے انہیں پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔انہوں نے کہا کہ دو رویہ ستیانہ روڈ کی موٹر وے انٹرچینج تک تعمیر سرگودھا روڈ اور فیصل آباد تا چنیوٹ روڈ کی تعمیر سے ترقی کا نیا باب کھلے گا۔
انہوں نے رکن قومی اسمبلی و کنوینر کمیٹی چوہدری شہباز بابت سے کہا کہ میٹرو بس منصوبہ کے روٹ کو حتمی شکل دینے کے لئے سب کمیٹی تشکیل دیں۔ان منصوبوں کے لئے وہ فنڈز جاری کرائیں گے اور ان کی تکمیل سے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچیں گے۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے اس موقع پر بتایا کہ پہلے مرحلے میں چک جھمرہ کے علاوہ تمام تحصیلیں آٹ سورس ہوچکی ہیں اورسوموار سے صفائی پروگرام کی سافٹ لاچنگ ہوگی۔انہوں نے بتایا کہ یونین کونسل،تحصیل اور ضلع کی سطح پر کمیٹیاں بنائی جائیں گی جن میں عوامی نمائندے بھی شامل ہونگے۔
انہوں نے میٹروبس کے مجوزہ روٹ پلان سے آگاہ کیا۔انہوں نے کینال ایکسپریس وے پر ٹریفک ایشوز پر بریفنگ دی۔۔رانا ثنا اللہ خاں نے دو رویہ ستیانہ روڈ موٹر وے انٹرچینج تک سڑک کی تعمیر کی سمری تیار کرکے بھجوانے کی ضرورت پر زور دیا جس سے کمیٹی کے ارکان نے اتفاق کیا۔ڈپٹی کمشنر نے آئی ٹی سٹی/یونیورسٹی کے قیام کی پیشرفت پر بریفنگ دی اور بتایا کہ سمری حکومت پنجاب کو بھجوائی جارہی ہے۔ڈپٹی کمشنر نے اے ڈی پی2024-25 کی سکیموں کی تفصیلات پر بھی بریفنگ دی۔سی پی او کامران عادل نے ضلع میں امن وامان کے قیام کے حوالے سے جامع بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ نئے تھانوں کے قیام کے حوالے سے پیشرفت،
مذہبی ایونٹس کے پرامن انعقاد کے حوالے سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت 8 ہزار کیمروں سے امن وامان کی صورتحال کو مانیٹر کیا جائے گا۔اجلاس میں سینیٹر طلال چوہدری،ارکان اسمبلی جعفر علی ہوچہ،خاں بہادر ڈوگرکے علاوہ مسلم لیگی رہنما وٹکٹ ہولڈرزمیاں عبدالمنان،میاں محمد فاروق،حاجی محمد اکرم انصاری،محمد رزاق ملک،راجہ دانیال،آزاد علی تبسم،مہرحامد رشید،رانا احمد شہریار،شیخ اعجاز احمد،،علی گوہر بلوچ،رانا علی عباس،رانا شعیب ادریس،میاں طاہر جمیل،اجمل آصف ودیگر ارکان موجود تھے-