26ویں ترمیم خوش آ ئند ، آئینی بینچ وقت کی ضرورت ہے ،سردار سلیم حیدر

 اٹک(صباح نیوز)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا کہ 26ویں ترمیم خوش آئند ہے،آئینی بینچ وقت کی ضرورت ہے۔وکلانے ہمیشہ آئین اورقانون کی بالادستی کیلئے کام کیا۔ان خیالات کااظہار گورنرپنجاب نے اٹک بار سے خطاب کے دوران کیا۔گورنر پنجاب نے اٹک بار اورپیپلزلارزفورم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اٹک بارمیری اپنی ہے،ہماری غمی اورخوشی ایک ہے،2008-2012 اٹک بارکاسنہری دورہے۔

اٹک بارکی خدمت ہماری تاریخ ہے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ اٹک کی عزت پورے ملک میں ہے۔اٹک کے لوگ غیرت مند،غیوراوربہادرہیں۔2008سے2024تک اللہ کے فضل سے دامن صاف ہے۔وکلانے ہمیشہ آئین اورقانون کی بالادستی کیلئے کام کیا۔غریب آدمی کیلئے انصاف میں مشکلات ہیں۔غریب آدمی کیلئے قانون سازی کرنی ہے۔وکلا سے گزارش ہے کہ غریب آدمی کوانصاف کے حصول کیلئے کوشش کریں۔

باراوربینچ کاتعلق بنیادی حیثیت کاحامل ہے،26ویں ترمیم خوش آئند ہے ،آئینی بینچ وقت کی ضرورت ہے،آئینی بینچ کے ذریعے غریب کوانصاف ملے۔پاکستان کے سیاست دانوں کے قول و فعل میں تضادہے،پاکستان کومقدم رکھیں۔پاکستان کواندرونی و بیرونی سازشوں کاسامنا ہے۔سردار سلیم حیدر خان نے ملک اسرارشہید کوخراج عقیدت پیش کیا اور ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی۔