پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی امریکن پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی سے ملاقات

واشنگٹن (صباح نیوز) امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی امریکن پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی سے ملاقات امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکن پاکستانی پبلک افیئرز کمیٹی کے ساتھ ملاقات کی جس میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے فروغ کے حوالے  سے   تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران گفتگو  متعدد موضوعات کا احاطہ کیا گیا  خاص طور پر امریکہ میں پاکستانی پیشہ ور افراد کے لیے مواقع کو بڑھانے اور کمیونٹی روابط کو مضبوط بنانے کے لیے امریکی پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی کے اقدامات کی حمایت کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔

پاکستان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے فریم ورک کے تحت   ہیلتھ کیئر  ، تعلیم، آئی ٹی اور ہنر مند لیبر سمیت اہم شعبوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کو راغب کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔ سفیر پاکستان رضوان سعید   شیخ نے امریکہ پاکستان کاروباری برادی   اور سرمایہ کاروں  کے لئے سہولت  کاری  کے پاکستان کے عزم کو  اجاگر کیا   جس سے دونوں ممالک کے لیے باہمی فوائد حاصل ہو سکتے ہیں۔سفیر شیخ نے پاکستانی تارکین وطن کی فلاح و بہبود کے  حوالے سے   مشترکہ اہداف   کے  حصول خصوصا  نیویارک اور پاکستان میں پنجاب اور سندھ کے صوبوں کے درمیان سسٹر اسٹیٹس کے معاہدوں  کے حوالے سے  امریکی پاکستانی پبلک افیئر کمیٹی کی کوششوں کو سراہا  اور انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔