فتح جنگ(صباح نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سردار سکندر حیات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک دلیر،ورکر اور عظیم شخصیت مرد تھے۔ ان کی ذاتی اور سیاسی خدمات پر کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں سکندر حیات نے وزارت کے دوران حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے۔ بحیثیت گورنر ،پیپلزپارٹی ورکر انکے خاندان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی شادی ہال میں سردار سکندر حیات خان کی یاد میں منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ریفرنس سے سابق وفاقی وزیر حاجی غلام سرور خان ،میزبان اختر حسین بٹ ،سابق ایم پی اے سردار افتخار احمد خان، ذوالفقار علی اور مرحوم کے فرزندمحمد علی حیات خان نے بھی خطاب کیا۔
ریفرنس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ورکرز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ سردار سلیم حیدر نے ان کے فرزند محمد علی خان سے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ سردار سکندر بہت عظیم انسان تھے۔انکی ذات پر کئی کتابیں لکھی جاسکتی ہیں۔ ان کا خاندان بہت عظیم سپوتوں کا ہے۔انکے خاندان کا بہت بڑا نام ہے۔ ان کے خاندان نے قیام پاکستان سے قبل اور پاکستان بننے کے بعدخدمات سرانجام دیں۔یہ عظیم ثبوتوں کا خاندان ہے ۔وہ ایک دلیر اور ورکر آدمی تھے۔ان کی سب سے بڑی خوبی تھی یہ تھی کہ وہ غریب کی عزت کرتے تھے۔ ایک مزدور جوپسینے میں شرابور بھی ہوتا تھا اسکو بھی گرم جوشی سے گلے ملتے تھے۔سردارسکندر کہتے تھے کہ پیپلزپارٹی غریب کی پارٹی ہے۔ پیپلز پارٹی ورکر اپنی پارٹی کے لیڈر کو پکڑ سکتا ہے۔انہوںنے ورکر کو عزت دلوای۔
پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں وزارت کے دوران حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے بلکہ اٹک ترقیاتی کاموں کاآغاز ہی انہوں نے کیا پیپلز پارٹی کے کارکنان کو انتہائی عزت اور احترام اور اہمیت دی آج بھی کارکن ان سے محبت کرتے اور ان کو سنہری الفاظ میں یاد کرتے ہیں وہ غریبوں اور محنت کشوں سے دلی محبت کرتے تھے ۔سردار سکندر حیات خان نے اٹک میں کاموں کا آغاز کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ جب میں لاہور گیا تو لوگوں نے سردار سکندر حیات خان کے بارے بتایا ۔سردار سکندر حیات خان نے شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بن نظیر بھٹو شہید کے ساتھ جدوجہد اوروفا کی۔ گوررنر پنجاب نے مرحوم کی سیاست کے حوالے بتایا کہ سردارسکندر حیات ایم این اے ،وزیر مواصلات بنے جن لوگوں نے انکے ساتھ سیاست کی ،ان کو اب ہمارے ساتھ مزہ ہی نہیں آتا ۔گورنر پنجاب نے سردار سکندر حیات خان کے فرزند کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوںنے ساری زندگی پارٹی کو دی،میں بحیثیت گورنر ان کے خاندان کے لیے ہر وقت حاضر ہوں۔یادرہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء وسابق صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات پنجاب سردار سکندر حیات خان 7 اکتوبر 2024 بروز سوموار لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔