راولپنڈی (صباح نیوز)ناہب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی بحرانوں کا حل قومی ڈا ئیلاگ کی صورت میں ہے،حکمران عوام کے جذبات کو سمجھیں عوام کے مساہل کے حل پر توجہ دیں، جماعت اسلامی رب کی دھرتی پر رب کے نظام کے غلبے کیلیے جدوجہد میں مصروف ہے ملک محمد اعظم کی جماعت اسلامی کیلیے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا ملک اعظم ہماری تحریک کا قیمتی اثاثہ ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تقریب اعتراف خدمات با اعزاز ملک محمد اعظم سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوے کیا ،
تقریب سے امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب طارق سلیم، امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، ملک محمد اعظم ، رضا احمد شاہ ، سید عذیر احمد، سینئر صحافیوں نواز رضا ،سلطان سکندر ، امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر ضلع اسلام آباد عطاء الرحمن چوہان ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے سینئر نا ئب صدر راجہ بشیر عثمانی ، سینئر صحافی رانا غلام قادر، سینئر صحافی عزیز علوی ، عتیق عباسی اورشاہد شمسی نے بھی خطاب کیا، نا ئب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک محمد اعظم ایک سادہ مزاج اور مخلص انسان ہیں جنھوںنے اپنا ایک طویل وقت تحریک کو دیا ہے، تحریک کی خدمت کی ہے ، آج کی یہ شاندار تقریب اس بات کا اظہار ہے کہ ملک اعظم سے قائدین جماعت اسلامی اور تحریک کس قدر محبت کرتے ہیں ملک اعظم نے نظریاتی سیاسی سماجی محاذ، میڈیا کے محاذ پر گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں جماعت اسلامی اس خطے میں اسلام کا غلبہ چاہتی ہے ہماری جدوجہد کا مقصد و محور اللہ کے نظام کو اس ملک میں قائم کرنا ہے اور اس کے نتیجے میں ہم رب کی رضا چاہتے ہیں جماعت اسلامی قرآن و سنت کی بالادستی آ ئین و قانون کی فرمانروائی اور عدلیہ کی آزادی ہمارے پیش نظر ہے سیاسی قیادت کو بھی بالغ نظری کا مظاہرہ کرنا چاہیے سیاسی بحرانوں کا حل قومی ڈا ئیلاگ کی صورت میں ہے بدنیتی کی بنیاد پر کسی کو زیر کرنے کیلیے جو بھی حربہ استعمال کریں گے اس سے نہ ملک میں امن آے گا نہ ملک ترقی کرے گا حکمران عوام کے جذبات کو سمجھیں عوام کے مساہل کے حل پر توجہ دیں جماعت اسلامی عوام کے مسا ئل سے آگاہ ہے
انہوں نے کہا کہ ملک محمد اعظم سے ایک طویل عرصہ سے تعلق رہا ہے ملک اعظم ایک باوقار شریف النفس ادمی ہیں مثبت اور تعمیری سوچ رکھنے والے آدمی ہیں، ملک اعظم نے میڈیا کے محاذ پر شاندار خدمات سرانجام دی ہیں وہ ہماری تحریک کی جان ہیں ملک اعظم نے اقامت دین کے مشن کو جاری رکھا ان کی سرپرستی جاری رہے گی، لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم نسل نو کو جھوٹ بددیانتی سے بچا ئیںسچائی کی طرف لگا ئیں۔ انہوں نے کہا کہ ملک اعظم کی تحریک کیلیے گرانقدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جاے گا، ڈاکٹر طارق سلیم نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک اعظم ہمارے لیے آئیڈیل ہیں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی ہم آج کی تقریب میں ملک صاحب کو دل کی گہرا ئیوں سے مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی صحت و سلامتی کیلیے دعا گو ہیں ملک صاحب کے تجربات سے فاہدہ اٹھاتے رہیں گے ان کی راہنمائی و سرپرستی جاری رہے گی ان کے تجربات سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے امیر ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک اعظم ایک بڑے مشن سے وابستہ ہیں جو مشن جاری ہے اور جاری رہے گا ہم نے 84000 جماعت اسلامی کے نئے ممبرز بناے ہیں ملک اعظم کی تحریک کیلیے بے مثال خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں،
ملک محمد اعظم نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ آج کی تقریب منعقد کرنے پر میں ضلعی نظم کا شکر گزار ہوں 1982 سے جماعت اسلامی کے نشر واشاعت کے شعبے سے وابستہ ہوا اور ایک طویل عرصہ نشرو اشاعت کی ذمہ داری سرانجام دیتا رہا بہت مشکل اور کٹھن دور سے بھی گزرے ہیں لیکن استقامت کے ساتھ ہر قسم کے سردوگرم حالات کا مقابلہ کیا ہے، سید عذیر احمد نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک اعظم نے اپنی ساری زندگی اقامت دین کی جدوجہد میں گزاری ہے اللہ پاک ان کی کوششوں کو قبول کرے سینئر صحافی سلطان سکندر نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ملک اعظم کے اعزاز میں یہ تقریب منعقد کرکے گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں ان کی طبیعت میں انکساری ہے ملک صاحب نے جماعت اسلامی کیلیے ساری زندگی وقف کئے رکھی اور شب وروز مصروف کار رہے عطاء الرحمن چوہان نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک اعظم کی خدمات کو تادیر یاد رکھا جاے گا صحت خرابی کے باجود وہ اپنے عظیم مشن سے وابستہ رہے ، شاہد شمسی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک اعظم نے بہت سرگرم زندگی تحریک میں لگائی ہے اللہ پاک انہیں اس کا اجر عظیم دے، عزیز علوی نے خطاب کرتے ہوے کیا کہ ملک اعظم چلتی پھرتی تحریک تھے نواز رضا نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ ملک اعظم نے جماعت اسلامی کیلیے بے پناہ خدمات سرانجام دی ہیں رانا غلام قادر نے کہا کہ ملک اعظم بہت نفیس شخصیت ہیں ان کی جماعت اسلامی سے وابستگی غیر متزلزل ہے جماعت اسلامی کا اس ملک میں بہت نمایاں کردار ہے حافظ محمد سجاد قمر نے کہا کہ ملک اعظم کی خدمات جاری رہنی چاہیے۔