لاہور (صباح نیوز)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے سموگ کے خاتمے کی مشترکہ کاوشوں کے لئے انڈین پنجاب کے سی ایم کو خط لکھنے کا اعلان کیاـوزیراعلی مریم نوازشریف نے دیوالی کی تقریب میں اقلیتی برادریوں کے لئے خصوصی کارڈ کے اجرا،اگلے سال سے کارڈ اور مینارٹی خاندانوں کی تعداد بڑھانے،مینارٹی ورچوئل پولیس سٹیشن کے قیام اور مینارٹیز کی آبادیوں کے ڈویلپمنٹ کے اعلانات بھی کئےـ
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف 90ـشاہراہ قائد اعظم پرمنعقدہ دیوالی کی تقریب کی میزبان بن گئیں اور دیوالی کا روایتی چراغ روشن کیا، اس موقع پر ورچوئل آتشبازی بھی کی گئی ـتقریب گاہ کو دیوالی کی مناسبت سے روشن دئیے اور روایتی رنگولی سے سجایا گیاـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اپنی نشست کی بجائے ہندو خواتین کے درمیان بیٹھ گئیں اور کمسن بچی کو گود میں بیٹھا لیاـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 1400ہندو خاندانوں میں دیوالی پر تحفتاً 15،15ہزار روپے کے چیک کی تقسیم کئے۔
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر کسی نے اقلیتوں کے ساتھ ظلم وزیادتی کی تو مریم نوازشریف مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگیـاقلیتیں اپنے آپ کو پاکستان میں پوری طرح محفوظ تصور کریں ـہم سب بلا تفریق و امتیاز پاکستانی ہیں، دیوالی امن وآشتی اور محبت کا چراغ ہےـوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ سموگ سیاسی نہیں انسانی مسئلہ ہےـاقلیتوں کے ساتھ ظلم و زیادتی سے سرشرم سے جھک جاتاہے، دلی تکلیف اور دکھ ہوتاہےـانہو ںنے کہاکہ دیوالی کا دیا روشن کرکے بہت خوشی ہوئی ـقومی ترانے کے لئے مسلمان، ہندو اور دیگر کو ایک ہی وقت پر کھڑے دیکھ کر لگا کہ کسی تفریق کے بغیر ہم سب پاکستانی ہیں ـدیوالی کا چراغ محبت اور روشنی کا چراغ ہے، یہ چراغ دلوں کو جوڑنے اور قریب لانے کا چراغ ہے ـاس تقریب میں کسی کو پگڑی، کسی کو صلیب،کسی کو گھاگرا اورچوڑیاں پہنی دیکھ کر بہت خوشی ہوئیـمحمدنوازشریف سے بچپن سے سنتی آرہی ہوں کہ اقلیت کا لفظ استعمال نہ کیاکرو،یہ ہمارا فخر ہیںـ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ پہلی تقریر میں کہا تھاکہ اقلیتیں ہمارے سر کا تاج ہیںـ بیساکھی ہو یا گرو جنم دن، ہولی ہو یا دیوالی، کرسمس ہو یا ایسٹر، ہم آپ کے ساتھ منائیں گےـمریم آباد میں منعقدہ ایسٹرکی تقریب میں شرکت کرکے خوشی محسوس ہوئی، وہاں کے لوگو ں نے بتایا کہ مریم آباد چرچ کی 127سالہ تاریخ میں کبھی کوئی چیف منسٹر نہیں آیا ـ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اعلان کیاکہ اقلیتی برادری کبھی بھی مجھے کسی امر میں پیچھے نہیں پائے گی ـکسی دل و دماغ میں اقلیتی برادری کے لئے کوئی امتیاز یا تفریق نہیں ـڈویلپمنٹ میں اقلیتی برادریوں کو برابر شریک کیاجائے گاـصوبے کی سربراہ ہونے کے ناطے جہا ں بھی منیارٹی کو پرابلم آئے خود ڈیل کرتی ہوں ـجہاں اقلیتو ں کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو پوری توجہ دی جاتی ہے، فوری ایکشن لیا جاتا ہے ـوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پولیس کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ جہاں پر تشدد ہجوم کا خطرہ ہو وہاں فوری تحفظ فراہم کیاجائےـکسی اکثریت کو کسی بھی منیارٹی ممبر کو بلا جواز تکلیف پہنچانے کا کوئی حق نہیں ـوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ ہمارے مذہب میں اقلیتوں کا نہ صرف احترام ہے بلکہ ان کی سیفٹی اور آزادی کابھی درس دیا گیاہے ـ نبی کریم ۖ نے اقلیتی فرد پر ظلم یا حق غصب کرنے پر روز قیامت اس کی طرف داری کا وعدہ کیاہےـنبی کریمۖ کے احکامات سے بڑھ کر اقلیتوں کے تحفظ کی کیا گائیڈ لائن یا ضمانت ہوسکتی ہےـنوازشریف صاحب نے پہلی مرتبہ اپنے دور حکومت میں دیوالی کا تہوار منانے کی ریت ڈالی ـاللہ تعالی رب العالمین یعنی تمام جہانوں،مخلوق اور انسانوں کا رب ہےـنوازشریف صاحب کی طرف سے بھی ہندو برادری کو ہیپی دیوالی کا پیغام پیش کرتی ہوں ـ
وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 1400 ہندو خاندانوں کو دیوالی کی مناسبت سے 15ہزار روپے کا چھوٹاسا تحفہ پیش کررہی ہوں ـہندو برادری بھی پنجاب کے عوام کا حصہ ہیں اور دوسرں کی طرح اتنے ہی عزیز ہیں ـپنجاب کے ہر فرد کی طرح ہندو برادری سے بھی انسیت ہےـوزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ 20دسمبر کو منیارٹی کارڈ لانچ کردیا جائے گا ـہر 3ماہ کے بعد منیارٹی کارڈ کے ذریعے نادار فیملیز کو ساڑھے 10ہزار رو پے دیں گے ـمنیارٹی کے لئے کارڈ کی امداد اور خاندانوں کی تعداد بھی بڑھائیں گے ـاقلیتی برادری کے معذور افرادکو بھی ہمت کارڈ دیں گےـانہوں نے کہاکہ اقلیتوں کی بہتری کے لئے روایتی بیانات نہیں بلکہ عملی اقدامات کی ضرورت ہےـوزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ کرتار پور میں سکھ یاتریوں کے ساتھ زمین پر بیٹھ کر لنگر کھا نا بہت اچھا لگا ـ سکھ یاتری خواتین نے گلے لگایا تو خوشی ہوئیـکرتار پور میں سکھ یاتریوں کے ساتھ مل کر اپنائیت کا احساس ہوا، کوئی فاصلہ نہیں محسوس ہواـ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ مسلم لیگ ن نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ رمیش سنگھ ا روڑہ کو اقلیتوں کا منسٹر بنایا ـرمیش سنگھ اروڑہ کے صوبائی وزیر بننے پر پوری دنیا سے سکھو ں نے مبارکباد کے پیغام بھیجے ـانہوں نے کہاکہ سموگ کے خاتمے کے لئے کام کررہے ہیں تو انڈین سائیٹ سے میچنگ رسپانس ہونا چاہیےـسموگ کی زہریلی ہواؤں کو بیچ کی لکیر کا پتہ نہیں ـ ماحولیاتی نقصان دونوں طرف پہنچ رہاہے جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدامات نہیں کریں گے سموگ سے نہیں لڑ سکتے۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے پولیس اور انتظامیہ متحرک او رسرگرم ہے۔پولیس کو منیارٹی ورچوئل پولیس سٹیشن قائم کرنے کی ہدایت کی ہے ـاقلیتوں کے لئے فنڈ کو ڈبل کردیاہے، مجھے لگتا ہے یہ بھی تھوڑا ہے ـاقلیتی برادریوں کے قبرستان، محلوں، اور عبادت گاہوں کو بہتر کرنے کی ہدایت کی ہےـ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ اقلیتوں کے لئے بھی پنجاب کے باقی عوام کی طرح میرے دل میں مساوی جگہ ہےـاقلیتی بہن بھائی اوربزرگوں کو مشکل سے نکالنے کے لئے پینک بٹن بھی انسٹال کئے گئے ہیں ـغلط فہمی کی بنیاد پر لڑائی جھگڑے او رفساد اچھا نہیں،بطور محب وطن پاکستانی کمزور طبقات کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہےـہم امن و آشتی کے ساتھ سبز پرچم کے سائے تلے متحد رہنا چاہتے ہیں ـ
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہندو برادری کونمستے کا روایتی سلام بھی پیش کیاـدیوالی کی تقریب میں امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک کے سفارت کاروں نے خصوصی شرکت کیـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لہنگے اور روایتی لباس زیب تن کئے ہوئے خواتین سفارتکاروں کو سٹیج پر بلا لیاـہندو پنڈت کاشی رام نے پراتھنا اور دیوالی کی رسومات ادا کیںـپنڈت کاشی رام نے پاکستان کی ترقی اور استحکام کی خصوصی پراتھنا کیـوزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہندو خواتین سے ملکر کیک کاٹا اور انہیں کھلایاـ رکن قومی اسمبلی کھیل داس نے پہلی مرتبہ سرکاری سطح پر دیوالی منانے پر خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ پاکستان میں نفرت نہیں، محبت ترقی اور خوشحالی ہے۔صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا نے خطاب کیاـتقریب میں اقلیتی ارکان اسمبلی اور ہندو کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کیـصوبائی کابینہ کے ارکان ، چیف سیکرٹری اور دیگر اعلی افسران بھی دیوالی کی تقریب میں شریک ہوئے