سبی  ، ویگن ٹرک سے ٹکرا گئی ،5مسافرجاں بحق ،13زخمی


سبی(صباح نیوز) بلوچستان کے ضلع سبی میں مسافر ویگن ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو  حکام کے مطابق کوئٹہ سے جیکب آباد جانے والی مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث ٹرالر کو اوور ٹیک کرتے ہوئے مٹھڑی کے مقام پر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔واقعہ کی اطلاع ملنے پر لیویز اور ایف سی اہلکاراورریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اورزخمیوں اورمیتوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتا ل سبی منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق زخمیوں میں دو مسافروں کی حالت تشویشناک ہے۔