ایف بی آر نے کسٹمز گروپ کے گریڈ 20 اور  21 کے افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا


کراچی (صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کسٹمز گروپ کے گریڈ 20 اور گریڈ 21 کے افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجہ کی اہلیہ رباب سکندر گریڈ 21 کی افسر چیف کلکٹر کسٹم اپریزمنٹ پنجاب تعینات کردی گئیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شہزادمقبول کو ممبر ایف بی آر اسلام آباد،سیما رضا بخاری کو ممبر،ایف بی آر اسلام آباد،محمد جنید جلیل خان کو ممبر کسٹمز آپریشن کے ساتھ ڈائریکٹر جنرل (او پی ایس)این این ڈی اے اسلام آباد کو اضافی چارج دیا گیا ہے۔ اشہد جواد کو ڈائریکٹر جنرل  ڈائریکٹوریٹ جنرل آف رسک مینجمنٹ اسلام آباد،محمد یعقوب ماکوکو چیف کلکٹر کسٹمز اپریزمنٹ بلوچستان کسٹمز ہائوس کوئٹہ، عرفان الرحمن خان کو چیف کلکٹر کسٹمز ایکسپورٹ اینڈ آئی اوسی او کراچی ، گریڈ 20 کے محمد محسن رفیق کو ڈائریکٹر جنرل (اوپی ایس)ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی،قراة  العین ڈوگر کو ممبر(او پی ایس)ایف بی آراسلام آباد،محمد جمیل ناصر خان کو چیف کلکٹر کسٹمز(او پی ایس)اپریزمنٹ ساتھ کراچی، حسن ثاقب شیخ کو چیف کلکٹر کسٹمز (او پی ایس)ایئرپورٹ اسلام آباد،خواجہ خرم نعیم کو چیف کلکٹر(او پی ایس )اپریزمنٹ نارتھ پشاور،باسط مقصود عباسی کو چیف کلکٹر (او پی ایس)انفورسمٹ اسلام آباد کے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے۔ ایف بی آر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق مجموعی طور پر گریڈ 20 اور گریڈ 21 کے 14 افسران کے تبادلے اور تعیناتیاں کی گئی ہیں۔