شمالی کوریا (صباح نیوز)شمالی کوریا نے بھی روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ میں انٹری دینے کا فیصلہ کرلیا۔ شمالی کوریا کے 10 ہزار فوجی روس میں خصوصی تربیت لے رہے ہیں۔تربیت مکمل ہونے پر انہیں چند ہفتوں کے اندر روسی افواج کے ساتھ یوکرین کے محاذوں پر تعینات کیا جائے گا۔امریکی محکمہ دفاع نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے اس جنگ میں کودنے سے علاقائی کشیدگی کا گراف مزید بلند ہوگا۔
اگر شمالی کوریا نے یوکرین کے خلاف اپنے فوجیوں کو تعینات کروایا تو مغربی ممالک بھی یوکرین کی طرف سے لڑسکیں گے۔برطانوی اخبار دی گارجین کے مطابق شمالی کوریا کے فوجیوں کے متحرک اور متحارب ہونے سے یوکرین جنگ کا دائرہ وسعت اختیار کرسکتا ہے۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ روس کا یہ فیصلہ مغربی دنیا کے لیے ہضم کرنا انتہائی دشوار ہوگا۔ نیٹو پر بھی دبا بڑھے گا اور یورپی حکومتوں پر بھی۔