اسلام آباد(صباح نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، اختلاف کوئی نہیں، اختلاف رائے ضرور ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوری جماعت ہے، پی ٹی آئی میں ورکرز اور لیڈرشپ کی ایک جیسی حیثیت ہے، ہماری جماعت میں لیڈرشپ اور ورکرز کی ہر بات کو سنا جاتا ہے، ہم لوگوں پر بات کرنے کی پابندی نہیں لگاتے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے معاملات پارٹی کے اندر حل ہونے چاہئیں، اختلاف کوئی نہیں،اختلاف رائے ضرور ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ تحریک انصاف میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں، ہم سب بانی پی ٹی آئی کی قیادت میں متحد ہیں، فواد چو ہدری کی پارٹی میں واپسی کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے۔