کراچی (صباح نیوز)پاکستان کی جانب سے لبنان اور غزہ کے لئے 17ویں امدادی کھیپ روانہ کردی گئی۔ اسرائیلی بمباری سے متاثرہ غزہ اور لبنان کے لئے پاکستان کی جانب سے بھیجی جانے والی امدادی کھیپ میں ادویات، کھانا،چاول، خیمے، گرم کپڑے اور خشک دودھ شامل ہیں۔
ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے)کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے کی جانب سے غزہ اور لبنان کے لئے امداد کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے۔جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی سے امدادی سامان کی سترہویں کھیپ روانہ کی گئی، جہاز 17 ٹن امدادی سامان لے کر بیروت پہنچے گا۔سامان کی روانگی کی تقریب میں متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر فاروق ستار، این ڈی ایم اے اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندگان موجود تھے۔