ڈھاکہ (صباح نیوز)گورنر بنگلادیش بنک احسن منصور نے انکشاف کیاہے کہ سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے منسلک ٹائیکونز نے خفیہ ایجنسی کی مدد سے 17 ارب ڈالر لوٹے۔ اخبار فنانشل ٹائمز کے مطابق گورنر بنگلا دیش نے کہاکہ طاقتور ملٹری انٹیلی جنس کے ارکان کے ساتھ مل کر حسینہ واجد حکومت میں بینکنگ سیکٹر سے 17 بلین ڈالر نکالے گئے۔
گورنربنگلا دیش بنک احسن منصور نے کہا کہ سرکردہ بینکوں کو زبردستی قبضے میں لینے کے بعد بنگلا دیش سے ایک اندازے کے مطابق 17 بلین ڈالر لوٹے گئے۔ یہ کسی بھی بین الاقوامی معیار کے مطابق بنکوں کی سب سے بڑی ڈکیتی، سب سے زیادہ لوٹ مار ہے۔ یہ سب سروں پر بندوقیں تان کر کروایا گیا۔