پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد (صباح نیوز)عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے پاکستان میںپٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

عالمی منڈی میں پٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کو دیکھتے ہوئے  پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 30 پیسے فی لٹر یکم نومبر سے کمی ہو سکتی ہے۔گزشتہ پندرہ دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پٹرول کی اوسط قیمت 1.5 ڈالر فی بیرل اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی اوسط قیمت 2.5 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے۔