راولپنڈی (صباح نیوز)اینٹی ناکوٹکس فورس(اے این ایف) نے 15 کارروائیوں کے دوران 94.806 کلو گرام منشیات برآمدکر لی اور 17 ملزمان گرفتارکر لئے ۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق جوہر ٹائون لاہور میں یونیورسٹی کے قریب سے 6 کلو گرام چرس برآمدکرکے 3 ملزمان گرفتارکئے گئے۔
اسلام آباد میں جاپان روڈ پر یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 300 گرام آئس اور 25 نشہ آور گولیاں برآمدکی گئیں۔راولپنڈی میں لالہ زار روڈ پر یونیورسٹی کے قریب دو ملزمان سے 200 گرام چرس برآمدکی گئی۔کراچی میں کوریئر آفس سے آسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے20 کتابوں میں جذب شدہ 14 کلو 500 گرام آئس برآمدکی گئی۔
لاہور ایئرپورٹ پر جدہ جانے والے مسافر سے 900 گرام آئس برآمدکی گئی۔لاہور ایئرپورٹ پر دوسری کارروائی میں ملائیشیا جانے والے مسافر سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر دمام جانے والے مسافر سے 706 گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب گاڑی سے 48 کلوگرام چرس اور 14 کلو 400 گرام افیون برآمد کی گئی۔موٹروے ٹول پلازہ پشاور کے قریب دوسری کارروائی میں گاڑی سے 2 کلو گرام ہیروئن برآمد کرکے ایک ملزم گرفتارکیا گیا۔
رنگ روڈ پشاور کے قریب دو کارروائیوں میں دو ملزمان سے ایک کلو گرام ہیروئن اور 2 کلو 400 گرام چرس برآمدکی گئی۔ایم ون اسلام آباد کے قریب تین کارروائیوں میں دو خواتین سمیت ملزم سے 10 کلو 800 گرام چرس برآمدکی گئی۔جی ٹی روڈ ملتان پر دو ملزمان سے ایک کلو گرام آئس برآمدکی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔