9 مئی مقدمات،فواد چو ہدری اور اعظم سواتی ودیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

لاہور(صباح نیوز)لاہور کی  انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری اور پی ٹی آئی رہنما اعظم خان سواتی ودیگر کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کر دی۔لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی کے مختلف مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت کی۔

عدالت نے فواد چوہدری کی عبوری ضمانت میں 8 نومبر اور اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 26 نومبر تک توسیع کا حکم دے دیا جبکہ رائے حسن نواز، شکیل نیازی، رائے مرتضی اقبال سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں 13 نومبر تک توسیع کر دی۔عدالت نے اعظم سواتی، رائے حسن نواز، مسرت چیمہ کو 2 نومبر کو دو بجے شامل تفتیش ہونے کا بھی حکم دے دیا۔