امیر جماعت حافظ نعیم الرحمن 26 اکتوبر کو لائیو سیشن میں نوجوانوں سے براہ راست مخاطب ہوں گے

لاہور (صباح نیوز)امیر جماعت اسلامی  حافظ نعیم الرحمن ایک لائیو سیشن میں فیمیل یوتھ سے براہ راست مخاطب ہوں گے۔وہ 26 اکتوبر دوپہر 12 بجے یوتھ کے لائیو اور آن لائن سوالات کے جوابات دیں گے ،ڈپٹی سیکرٹری حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ثمینہ سعید نے نوجوان لڑکیوں اور طالبات کے نام اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس سیشن سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کے لیے جلد از جلد  رجسٹریشن فارم آن لائن فل کریں اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے براہ راست ملکی ، سیاسی ، تعلیمی اور دیگر حالات حاضرہ کے حوالے سے اپنے سوالات  کے تسلی بخش جوابات پائیں۔ثمینہ سعید نے مذید کہا کہ جماعت اسلامی کی اولین ترجیح نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی ہے جس کے لئے وہ اپنے مختلف انقلابی پروگرامز کے ذریعے اس جدوجہد میں کوشاں ہے-