اٹک ضلع بھرمیں 103ترقیاتی سکیموں پر کام ہو رہا ہے،شیخ آفتاب احمد

اٹک(صباح نیوز)رکن قومی اسمبلی وکنوینرضلعی رابطہ کمیٹی اٹک شیخ آفتاب احمدنے کہاہے کہ وفاقی وصوبائی حکومت عوامی ترقی وفلاح کیلئے بے مثال ،تاریخی اقدامات کررہی ہے۔ ضلع بھرمیں 103ترقیاتی سکیموں پر کام ہورہاہے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے عوامی فلاح کیلئیکیے جانے والے اقدامات کے ثمرات عوام تک پہنچا رہے ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ڈی سی آفس میں ضلعی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی چوہدری شیر علی،ملک اعتبار خان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈپلاننگ نوشین اسرار،اسسٹنٹ کمشنرز اوردیگرمتعلقہ افسران بھی موجودتھے۔

شیخ آفتاب احمدنے کہاکہ وفاقی وصوبائیحکومت عوامی ترقی وفلاح کیلئے بے مثال اورتاریخی اقدامات کررہی ہے۔اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم ہوئی ہیں۔اجلاس میں بتایاگیاکہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی لانے کیلیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں اوراس ضمن میں پراس مجسٹریٹس کومزید ہدایات جاری کردی جائیں گی۔اجلاس کوبتایاگیاکہ ضلع بھرمیں 103ترقیاتی سکیموں پر کام ہورہاہے جن پر32514.928ملین روپے لاگت آئے گی۔ان ترقیاتی سکیموں میں صحت،تعلیم،بنیادی ڈھانچے کی بحالی،سپورٹس،زراعت اوردیگرشعبے شامل ہیں۔اجلاس میں سکولوں کی اپ گریڈیشن،زرعی یونیورسٹی،امن وامان کی صورتحال اوردیگرعوامی معاملات پربھی غورکیاگیا۔رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے کہاکہ اس کمیٹی کے ذریعے عوامی مسال حل کرنے کیلیے مختلف تجاویزاورحل پیش کیے جاتے ہیں تاکہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچائے جاسکیں۔