فتح جنگ(صباح نیوز) تجاوزات کے خلاف آپریشن کرنے پر میونسپل کمیٹی کے آفیسر سے ہاتھا پائی کر کے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار،تفصیلات کے مطابق انچارج تجاوزات میونسپل کمیٹی فتح جنگ نے تھانہ فتح جنگ میں تحریری لیٹرپیش کیا کہ انسداد تجاوزات کے حوالے سے اسد بیکری فتح جنگ کے قریب ڈیوٹی پر موجود تھے کہ کامران ولد ثمین نے روڈ کے درمیان ریڑی لگائی ہوئی تھی جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو رہی تھی جس کو منع کیا تو کامران اور اسکے دو ساتھی آگئے گالم گلوچ کرنے لگے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے لگے اور میرے اہلکار کو مکا مارا جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ تھانہ فتح جنگ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش عمل میں لاتے ہوئے مرکزی ملزم کامران ولد ثمین خان ساکن محلہ المرتضی فتح جنگ کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments