پشاور ہائیکورٹ ، ممبرقومی اسمبلی سہیل سلطان کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل


پشاور(صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے ممبرقومی اسمبلی سہیل سلطان کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل کردی۔پشاورہائی کورٹ ممبرقومی اسمبلی سہیل سلطان کی نااہلی کی کارروائی کیخلاف درخواست پر پشاورہائی کورٹ کے چیف جسٹس پر مشتمل 2 رکنی بنچ نے سماعت کی

وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ سپیکر قومی اسمبلی نے درخواست گزار کیخلاف الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھیجا ہے، ریفرنس میں ایڈوکیٹ جنرل آفس کے دو سال مکمل نہ ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ممبرقومی اسمبلی سہیل سلطان کیخلاف نااہلی کی کارروائی معطل کردی۔ کیس کی مزید سماعت 7نومبر تک ملتوی کردی گئی۔